Breaking

Showing posts with label Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Pakistan. Show all posts

Thursday, 5 November 2020

10:49

پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا، بلاول بھٹو زرداری


 گلگت: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے۔

استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں،  پہلےزراعت تباہ کی اب کسانوں سےاحتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے، عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے، ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی، یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی، ہم نے جو جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہورہاہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان بھر میں ایک ہی جماعت ہے جو غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ و خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج تک غربت کا مقابلہ کررہاہے، سرکاری ملازمی کی تنخواہ میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا، سات سال ہوگئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا، سندھ حکومت نے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا اور پنشن بھی بڑھائی، ہم باقیوں کی طرح عوام  کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے

Friday, 30 October 2020

10:18

سرور کائناتﷺ کی شخصیت بےمثال آفتاب کی مانند ہے، وزیر اعظم عمران خان

 

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا ہماری کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سرور کائناتﷺ کی حیثیت بےمثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے فرانسیسی ادیب کا نبی آخرزماں ﷺ سے متعلق قول پسندیدہ ترین قراردے دیا 
وزیراعظم نے کہا کہ آپؐ کی حیات فلاح پر مشتمل ایک عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے، آپؐ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی، آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے کے ان ہی اصولوں پر قائم ہیں، عدل وانصاف، مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا، کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے، ہم نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے، اب منزل زیادہ دور نہیں،  کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا، کچھ عرصہ سے کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے، ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پرعمل  پیرا رہیں۔