کریلے کےفوائد
کریلا ہمارے ملک میں کثرت سے پیدا ہو تا ہے اور اسی کثرت سے استعمال ہوتا ہے ۔اور سبزی کے غذائی اور شفائی بہت سےفوائد ہیں۔اس کے اجزاء میں فولاد اور نمکیات شامل ہیں۔یہ سبزی صرف ذائقہ دور ہی نہیں کرتی بلکہ اپنے اندر ایسی صفات رکھتی ہے جس سے انسانی جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔موسم گرما میں ہمارے بدن میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے۔کریلا قدرت کی وہ سبزی ہے اس کمی کو پورا کرتی ہے ۔
گرمی کے موسم میں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑ ھ جاتا ہے جس سے معدے کی رطوبت کمزور پڑ جاتی ہے اور پیچش سے معدے میں سدے پیدا ہو کر بدہضمی اور جلن کی تکلیف کو بڑھا دیتے ہیں۔فاسد رطوبات پیدا ہوتی ہیں۔ ایسی صورت حال میں کریلا ایک عمدہ غذائی اور دوائی کام کرتاہے ۔ایک سو سے لےکر ڈھائی سوگرام کریلےلے کر سالم کوٹ کر ان کا پانی دو تین
ہفتے استعمال کرنے سے معدے کا فعل درست ہو جاتا ہے ۔کریلے کی ترکاری نظام درست رکھتی ہے۔کریلا اندرونی اعضاءکےفعل کو بیدار کرکے نظام کو صحیح رکھتا اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔
شوگر کا علاج
کریلے کا ایک خاص فائدہ لبلبہ کی اصلاح کرتا ہے ۔ شوگر کی وجہ سے معدہ کا فعل صحیح نہیں رہتا اور رطوبت انسولیں بنانا کم کر دیتا ہے۔پیشاب سے شوگر کا اخراج شروع ہو جاتا ہے اور تمام بدن بار بار پیشاب آتاہے۔ کریلا اس کےلئے ایک عمدہ تدبیر اورعلاج ہے۔لبلبہ کی اصلاح کےلئے اس سے بہتر کوئی اور سبزی نہیں۔یہی وجہ ہے کہ شوگر کے مریضوں کو کریلے کے استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے۔
کریلا ہاضم ،بھوک لگانے والا اور خون صاف کرنے والی غذا ہے۔اس کے علاوہ کریلا جوڑوں کے درد اور گٹھیا میں بھی فائدہ دیتا ہے ۔لقوہ،فالج اور اعصابی امراض میں بھِی اس کا استعمال بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ کریلا اپنے گرم اور خشک مزاج کی وجہ سے جسم میں بلغم کو جمع نہیں ہونے دیتا اور رطوبت کو تحلیل کرتا ہے۔
جگر کےلئے
جگر کے امراض میں کریلوں کا پانی اچھی تدبیر ہے۔یہی وجہ ہےکہ کریلا یرقان میں بھی استعمال کرایا جاتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment