لیڈی ہیلتھ ورکر کا دھرنا اسلام آباد پاکستان
آج پنجاب بھر سے لیڈی ہیلتھ سپروائیزرز اور لیڈی ھیلتھ ورکرز اسلام آباد جمع ہو رہی ہیں,
سال ہا سال کی انتھک محنت اور دیانتداری سے اپنے فرض کی انجام دہی کے بعد بھی کچھ حاصل نہ ہو بار بار کی منت سماجت سے بھی اثر نہ ہو, اور ہر آنے والے دن دھوکے اور جھوٹے وعدوں کے ساتھ کب تک صبر ہو,
جب صبر اور شکر کی تمام حدیں ختم ہوتی ہیں تمام آسرے اور سہارے چھوٹ جاتے ہیں, تو پھر ایک عورت (وہ ماں بھی ہے بہن بھی ہے بیٹی بھی ہے) گھر کی دہلیز پار کرتی ہے پھر وہ دنیا کے تمام جھوٹے سہارے چھوڑ کر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر اپنے حقیقی اور سچے پروردگار اللہ سے سوال کرتی ہے,
کہ اے اللہ تیرے بندے میرا حق مجھے نہیں دیتے ,
تیرے بندے مجھ سے میری چادر چھین رہے ہیں,
تیرے بندے مجھے عزت سے جینے نہیں دیتے ,
قسم ہے اللہ کی ربوبیت کی کہ اے اہل ہوس تمییں پتہ بھی نہیں چلے گا تمھارا زور کدھر گیا اور تمہارا اقتدار کدھر گیا ,
یہ اٹھے ہوئے کمزور ہاتھ کہیں تمہیں برباد نہ کر دیں ,ڈرو اللہ سے جو سب سے بڑا ہے اور سب کا پالن ہار ہے اور عزت کے ساتھ ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرو,
ہماری تمام نیک خواہشات اور دعائیں ہماری بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہیں اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو, آمین
No comments:
Post a Comment