Breaking

Sunday, 25 October 2020

خاتون اول ٹریفک وارڈن پنجاب سے اقوام متحدہ کے مشن کیلئے روانہ ہوگئی

 

 لاہور: پنجاب سے پہلی لیڈی ٹریفک وارڈن یو این مشن کے لئے روانہ ہوگئیں۔

لیڈی ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی سوڈان میں پاکستان پولیس کی نمائندگی کریں گی۔ سی ٹی او سید حماد عابد نے لیڈی وارڈن کی فراہمی کی۔ لاہور پولیس کی لیڈی وارڈن سلمیٰ عبدالغنی اور ڈی ایس پی محمد خان اقوام متحدہ کے مشن میں حصہ لیں گی۔

پاکستانی پولیس نو سال بعد اقوام متحدہ کے ایک مشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن کے لئے ملک بھر سے 361 افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پنجاب سے 12 اور ملک کے دیگر حصوں سے 27 افسر سوڈان جارہے ہیں۔

سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن میں لیڈی وارڈن سلمیٰ کی تعیناتی پوری  فورس کے لئے اعزاز کی بات ہے ، خواتین سٹی ٹریفک پولیس میں اپنی بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment