ٹماٹر سے با نجھ پن کا علاج
اولاد کی نعمت سے محروم جوڑے اس انمول تحفے کے
حصول کےلئے ہر طرح کی تگ ودو کرتے ہیں اور بعض اوقات علاج پر لاکھوں روپے بھی خرچ
کر دتیے ہیں۔لیکن ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تولیدی صحت کی بہتری کےلئے
ٹماٹر کرشماتی اثرات رکھتے ہیں اور ٹماٹر کھانے سے مردوں میں سپرم کی تعداد میں 70
فی صدنا قابل یقین اضافہ ہو سکتا ہے ۔چونکہ اولاد نہ ہونے کا سبب جتناعورت کے
مسائل ہوسکتے ہیں اتنے ہی مردوں کے مسائل بے اولادی کا سبب بن سکتے ہیں اور چونکہ
ٹماٹر مردوں میں سپرم کی تعداد اور صحت میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے تو یہ عمومی
تولیدی صحت کی بہتری کےلیے بہت ہی اچھی خبر ہے۔ٹماٹر کی یہ حیرت انگیز خصوصیت اس
میں موجود ایک مادے لائیکو پین کی وجہ سے ہے اوراسی جادوئی مادے کی وجہ سے ٹماٹر
کا رنگ چمکدار ہو تا ہے۔
No comments:
Post a Comment