Breaking

Sunday, 16 August 2020

لیموں صرف پھل نہیں دوا بھی ہے

 پوری دنیا اس معجزہ نما پھل کے فوائد سے واقف ہے۔یہ صحت کے لئے بے حد مفید ہے اور اس میں موجود وٹامن Cجو اس پھل کو ترش بناتاہے، صحت کا بے مثال خزانہ ہے۔اس کا استعمال ویسے تو ہر موسم میں ہوتاہے لیکن برسات کے موسم میں اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے ۔لیموں کے پودے میں سال میں 2بار پھل آتے ہیں۔جولائی اگست اور فروری مارچ میں۔

لیموں کا استعمال تقریباً ہر گھر میں روزانہ ہوتاہے کیونکہ صدیوں سے ہم سنتے چلے آرہے ہیں کہ یہ کس درجہ مفید پھل ہے ۔ لیموں صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے۔اس کے عرق کو کئی انداز سے استعمال کیا جاتاہے۔اس کے عرق کے استعمال کا سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ اس کے رس کو آپ پانی میں حل کرکے استعمال کریں۔

ویسے اس کا عرق اسکواش اور اسی قسم کے دیگر مشروبات میں بھی حل کرکے استعمال کیا جاتاہے۔

سلاد میں لیموں کا استعمال ہماری تہذیب کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔اس سے سلاد کا ذائقہ بھی بہتر ہو جاتاہے اور اس کی افادیت بھی بڑھ جاتی ہے۔اس کے استعمال کے بے شمار طریقے ہیں۔اسے مختلف سالنوں میں بھی شامل کیا جاتاہے۔دال‘سوپ‘ سبزی‘ گوشت‘اچار غرض یہ کہ ہر انداز سے اس کا استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔
صحت بخش ترشی
لیموں میں بھر پور صحت بخش ترش آمیز غذائیت ہوتی ہے ۔

جیسے سڑک ایسڈ‘وٹامن C‘کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ۔ لیموں کا تجزیہ کرنے کے بعد اس میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے گئے ہیں۔ نمی 84.6فیصد‘ پروٹین1.5فیصد‘منرلز0.9فیصد‘ چکنائی 1.0فیصد وٹامن کی شمولیت 63ایم جی اور کیروٹین ایم جی فی سو گرام کے لحاظ سے۔تازہ لیموں کا عرق صدیوں سے ہندوستان‘ پاکستان اور دیگر علاقوں میں آیورویدک اور یونانی ادویات میں استعمال ہوتا چلا آیا ہے۔

اس کا تذکرہ ہزاروں سال قدیم مذہبی کتابوں میں بھی موجود ہے ۔اسے ہڈیوں اور جوڑوں کے بے شمار امراض کے لئے مستند خیال کیا گیا ہے۔لیموں میں چونکہ خاص مقدار میں وٹامن Cپایا جاتاہے ۔اسی لئے اسے ایسی غذا تسلیم کیا گیا ہے جو خون کی بیماریوں کے خلاف مدافعت میں بہت کام آتاہے۔
بدہضمی
لیموں کو بدہضمی ختم کرنے کے لئے بے مثال تصور کیا گیا ہے۔

اور ہمارے یہاں صدیوں سے بد ہضمی میں اس کے استعمال کی روایت چلی آرہی ہے۔لیموں کا عرق ایک چمچے میں لے کر اس میں شہد ملا کر استعمال کرنے سے الٹیاں ‘بد ہضمی‘سینے کی جلن جو معدے میں تیزابیت کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہے اس کا علاج ہوتاہے۔اتنا ہی نہیں بلکہ منہ میں ضرورت سے زیادہ تھوک پیدا ہونے کا بھی یہی علاج ہے۔اگر معدے میں تیزابیت شدید ہے تو ایسی صورت میں ایک چمچہ عرق لیموں میں شہد اور ایک چٹکی سوڈیم کاربونیٹ کے استعمال سے یہ تیزابیت فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

لیموں کے عرق کو اگر صبح اُٹھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو قبض دور کرنے کے لئے یہ ایک بے مثال نسخہ ہے۔متعدی امراض میں اس کا مسلسل استعمال مفید ہے۔لیموں میں موجود سڑک ایسڈ‘منرل سالٹ کے ساتھ مل کر جگر میں موجود چکنائی کو ختم کرنے میں بے مثال حیثیت رکھتاہے۔عرق لیموں جسم کی چکنائی کو کاٹ کر رکھ دیتاہے۔
ٹھنڈ کا اثر
عام قسم کے بخار اور ٹھنڈ کی صورت میں لیموں کے عرق کا استعمال ایک مجرب علاج ہے ۔

اس کے لئے لیموں کے عرق کو پانی میں خوب اچھی طرح حل کر لیا جائے۔چونکہ اس میں وٹامن Cکی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔اسی لئے یہ بدن میں قوت مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بخار اور کمزوری کے اثرات کو دور کرتاہے۔گرم پانی میں شہد اور لیموں کا عرق ملا کر استعمال کرنا بخار اور خشک کھانسی کے لئے بے مثال ہے۔اس کا استعمال سردیوں میں بھی کیا جا سکتاہے۔

لیموں کا عرق گلے کی خراش ٹونسلز کے علاج کے سلسلے میں بھی تجربات کی رو سے بہت افادیت کا حامل ہے۔ایک گلاس گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں چار چمچے شہد ملا کر تھوڑا نمک چھڑک کر آہستہ آہستہ گھونٹ لیتے جائیں ۔گلے کی خراش ختم ہو جائے گی۔یہ عرق سوجے ہوئے جبڑوں کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوا ہے۔چونکہ اس میں وٹامن Cہوتاہے اسی لئے یہ جسم کے خلیات کو تقویت دے کر جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی سوجن کے علاج کے لئے بھی بہت مفید ہے۔


مٹاپے کے لئے
جسم کے وزن کو کم کرنے کے لئے عرق لیموں کی افادیت اپنی جگہ مسلم ہے ۔یہ چکنائی کو تحلیل کرکے اعصاب پر مثبت اثرات مرتب کرتاہے ۔اگر آپ بھی وزن کی زیادتی کا شکار ہیں تو ایک گلاس پانی میں عرق لیموں اور تھوڑا سا شہد ملا کر خالی پیٹ نہار منہ ایک مہینے تک استعمال کریں آپ کا وزن کم ہو جائے گا۔لیکن اس دوران مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایسی غذائیں استعمال کرنی ہوں گی جن میں کیلوریز کی مقدار کم ہو۔

No comments:

Post a Comment