Breaking

Saturday, 7 November 2020

ترکھان دکان بند کر کے گھر گیا


 ترکھان دکان بند کر کے گھر گیا تو کہیں سے گھو  متا پھرتا  ایک سیاہ کوبرا ناگ اس کی ورکشاپ میں گھس آیا. یہاں بظاہر تو ناگ کی دلچسپی کی کوئی چیز نہیں تھی  پھربھی ادھر سے ادھر اور اوپر سے نیچے جائزہ   پھر رہا   رہا تھا کہ اس کا دھٹر وہاں پڑی ایک آری سے ٹکرا کر بہت معمولی سا زخمی ہو گیا.

گبھراہٹ میں ناگ نے پلٹ کر آری پر پوری قوت سے ڈنگ مارا. فولادی آری پر زور سے لگے ڈنگ نے آری کا کیا بگاڑنا تھاالٹا ناگ کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا.

اس بار خشونت اور تکبر میں ناگ نے اپنی سوچ کے مطابق آری کے گرد لپٹ کر، اسے جکڑ کر اور دم گھونٹ کر مارنے کی پوری کوشش کر ڈالی.

دوسرے دن جب درکھان نے ورکشاکھولی تو ایک ناگ کو آری کے گرد لپٹے مردہ پایا جو کسی اور وجہ سے نہیں محض اپنی طیش اور غصے کی بهینٹ چڑھ گیا تھا

کہانی بھلےجاندارکی نا ہو، عبرت اور سبق کیلئے چند اچھی باتیں اس سے اخذ ہوتی ہیں کہ:

بعض اوقات غصے میں ہم دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے بعد ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کا زیادہ نقصان کیا ہے.

اچھی زندگی کیلئے بعض اوقات ہمیں

کچھ چیزوں کو

کچھ لوگوں کو

کچھ حوادث کو

کچھ کاموں کو

کچھ باتوں کو

نظر انداز کرنا چاہیئے.اپنے آپ کو ذہانت کے ساتھ نظر انداز کرنے کا عادی بنائیے، ضروری نہیں کہ ہم ہر عمل کا ایک رد عمل دیکھائیں. ہمارے کچھ رد عمل ہمیں محض نقصان ہی نہیں دیں گے بلکہ ہو سکتا ہے کہ ہماری جان بهی لے لیں.


No comments:

Post a Comment