سبزیوں کا استعمال زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے اور ان کی افادیت کا اندازہ ہماری روزمرہ خوراک میں ان کے استعمال سے آسانی لگایا جاسکتا ہے ۔ مغرب کے بیشتر ممالک ہر ی سبزیوں کے استعمال پر زور دیتے ہیں ان کی خوراک ان کی غذائیت بھری تازہ سبزیوں
پر مشتمل ہوتی ہے جو انہیں تندرست و توانا رکھنے میں ممدومعاون ثابت ہوتی ہیں ۔صحت کے ماہرین کی اکثریت سبزیاں کے استعمال کو بہتر تصور کرتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سبزیاں انسان کے مدافعاتی نظام کو مستحکم کرتی ہیں اور اسے طاقت اور توانائی فراہم کرتی ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک میں افراد صحت مند ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق سبزی خور افراد کی غذا ہی حقیققاً صحت بخش غذا ہے کیوں کہ ان غذاوَں میں زیادہ مقدار میں ریشہ ،پھل ،سبزیاں دالیں اور اناج شامل ہوتے ہیں جس سے بلڈ پریشر اور کولسٹرول میں کمی پیدا ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں یہ پھیپھٹروں کے سرطان(کنیسر ) ذیاہبیطس ،موٹاپے ،پتے کی پتھری سے بھی محفوظ رکھتی ہیں ۔تحقیق نے ثابت کیا ہے ۔اسی لئے یہ اپنی خوراک میں کیلشم ،فولاد، حیاتین اور جست زنک
پر مشتمل سبزیوں استعمال کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی آبادی ، سبزیوں کی افادیت جاننےکے باوجود بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ان کے استعمال کو ترک کر دیا ہے اور گوشت خوری کو اپنانے لگے ہیں ۔یہ گوشت کولیسٹرول ،چربی اور چکنائی سے لبریز ہوتا ہے جو مختلف بیماریوں کو دعوت دیتا ہے خاص طور پر سرخ گوشت کے استعمال سےجسم میں مضر صحت چربی شامل ہو جاتی ہے ۔جو عارضہ قلب میں مبتلاکر سکتی ہے لہذا ہمیں اپنی خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کرناچاہے ۔
سبزیوں کی پسندیدگی کے حوالے سے کچھ لوگوں میں ان کا استعمال کثرت سے کیا جاتاہے ۔ان لوگوں کا کہناہے کہ سبزیاں ہمارے اندر پوری رچ بس چکی ہیں دوسرے ان کے استعمال سے جسمانی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔دیکھا جائے تو بنیادی طور پر یہ بات سامنے آرہی ہے بہت سے پودوں کے کیمیکلزانسان کو دل کی بیماریوں اور کنیسر کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے کا سبب بنتے ہیں اگرچہ وٹامن سپلیمٹ مفید ہوتے ہیں لیکن سبزپتو ں واے پودے اور سبزیاں ان سے کہیں زیادہ مفید ہوتی ہیں
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سبزیوں میں وٹامن اے ،بی ،سی اور فولک ایسڈ اور کافی مقدار میں دھاتیں پاِِئی جاتی ہیں جو انسانی صحت کے نظام کی کارکردگی بنانےمیں مددگارثابت ہوتی ہیں
No comments:
Post a Comment