Breaking

Monday, 16 November 2020

سبزیوں سے محبت کیجئے

 سبزیوں سے محبت کیجئے 

پاکستان میں صحت عامہ ایک پیچدہ مسئلہ ہے جس کا  واحد حل اب اس بات میں نظر آتا ہے کہ عوام از خود اپنی صحت پر توجہ دیں

اس غرض کےلئے جہاں سیر اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہے وہاں سبزیوں بھِی  کو دوست بنانا ہوگا۔

سبزیوں کی بجائے گوشت کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے والے صرف عادت کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں حالانکہ وہ سبزیوں کو رغبت سے کھانا شروع کر دیں اور انہیں مختلف انداز میں پکا کریا کچی ہی استعمال  کرنا شروع کردیں تو وہ گوشت کو کثرت سے کھانا چھوڑ سکتے ہیں۔

آج ہم لوگ جو گوشت کھارہے ہیں اس کا معیار بہتر نہیں ہوتالہذا ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہےگوشت اگر معیاری بھی ہو

تو اسکی مستقل عادت  موٹاپے ،شوگر،ہارٹ اٹیک، جوڑوں کے درد تھکاوٹ ،قبضاور زودرنجی سیمت کئی بیماریوں میں مبتلا

کر دیتی ہے غیر معیاری گوشت تو اس سے بھی بدتر نتائج پیدا کرتاہے۔جبکہ سبزیاں دل ودماغ اور معدے کو فریش وتوانا رکھتی اور غذائی ضروریات  پوری کرتی ہیں۔

اگر سبزیوں کو انکے خواص و افادیت کے مطابق کھایا جائے تو انکے مفید پہلو  سامنے آنے سےغذائی علاج بھی کیاجاتاہے 

مغربی ممالک میں اس رجحان عام ہو چکا ہےسو پاکستان میں بھی سبزیوں سے متعلق انکے خواص وافادیت کیساتھ آگہی مہم آغاز

کرنے کی ضرورت ہے۔

سبزیوں سےمحبت دراصل صحت و توانائی سےمحبت کا سبب بنتی ہے۔لہذا ہر کسی کو ان تمام بیماریوں سے کےلیے گوشت

کا استعمال کم کرنا چاہے جو صرف ہماری ذائقہ اور بری عادت کی وجہ سے پروان چڑھتی ہیں

No comments:

Post a Comment