Breaking

Tuesday, 27 October 2020

سیاہ حلقوں سے چھٹکارا پانے کے لئے آسان ٹپس

 

ڈارک سرکل سے نجات کے لیے آسان نسخے
چہرہ کتنا ہی حسین کیوں نہ ہو، اگر آنکھوں کے نیچے ڈارک سرکل ہیں تو ساری شخصیت کافور ہو کر رہ جاتی ہے۔ لوگ اچھے چہرے کی طرف متوجہ تو ہوتے ہیں لیکن ڈارک سرکل کی موجودگی انھیں مایوس کردیتی ہے۔ جس سے آنکھوں کی خوبصورتی اور دلکشی بھی متاثر ہوتی ہے
اگر آپ کی شخصیت پرکشش ہے اور آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل اسے متاثر کر رہے ہیں تو ضروری ہے کہ اس کا فوری علاج کیا جائے، اور علاج سے قبل اس بات کی طرف بھی توجہ دی جائے کہ آخر اس ڈارک سرکل کی وجہ کیا ہے تاکہ اس کا بہترین علاج کیا جاسکے۔
آنکھوں کے گرد جنم لینے والے ڈارک سرکل خاص طور پر خواتین کے لیے بہت پریشان کن ہوتے ہیں، یہ کوئی لاعلاج بیماری نہیں ہے ، اگر گھر میں موجود کھانے پینے کی چیزوں کو استعمال میں لایا جائے تو ڈارک سرکل بھی ختم ہوسکتے ہیں اور جلد کے ماہر ڈاکٹرز کے پاس جا کر وقت اور پیسے کو بھی بچایا جاسکتا ہے۔
ڈارک سرکل کی وجوہات 
نیند کی کمی یا نیند کے دوران بے چینی آنکھوںکے ڈارک سرکل کا سبب بنتے ہیں
 خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی سے مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہوتا ہے اور یہ تبدیلی ڈارک سرکل کو بھی دعوت دیتی ہے۔
ذہنی دبائو یا کام کی زیادتی آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل بنانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
 الکحل کا حد سے زیادہ استعمال ڈارک سرکل بناتا ہے۔
 نشہ آور ادویات ، سگریٹ نوشی یا اور کوئی ایسی چیز جس سے غنودگی طاری ہو آنکھوں کے گرد نازک جلد پر ڈارک سرکل پیدا کرتی ہے۔
 باہر کے غیر معیاری اور مرغن غذائیں کھانے سے بھی چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے اور ڈارک سرکل جنم لیتے ہیں۔
ڈارک سرکل ختم کرنے کے آسان نسخے 
 آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل ختم کرنے کا سب سے آسان اور سستا علاج ہے زیادہ سے زیادہ پانی پینا۔
 دن میں تقریباً 8 سے 12 گلاس پانی پینے سے ڈارک سرکل بہت حد تک غائب ہوجاتے ہیں۔
کوشش کریں رات کو جلدی سوئیں اور بھرپور نیند کو اپنا معمول بنا ئیں۔اس سے ڈارک سرکل دور ہوجائیں گے۔
 چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل پر لینے کی بجائے انھیں نظر انداز کرنا سیکھیں کیوں کہ یہ ٹینشن آپ کی آنکھوں کے اطراف میں ڈارک سرکل کا جال بچھا سکتی ہے۔
 برف کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کچھ دیر کے لیے آنکھوں پر رکھ لیں، ڈارک سرکل اڑن چھو ہوجائیں گے۔
 اگر آنکھوں کے گرد ڈارک سرکل زیادہ نمایاں ہیں تو کنسیلر ضرور لگائیں ، آئی شیڈو کے استعمال کے لیے یہ زمین ہموار کردیتا ہے۔
ڈارک سرکل کا بہترین علاج ایلوویرا ہے، اس سے دھبے بھی صاف ہوجاتے ہیں اور آنکھیں بھی روشن دکھائی دیتی ہیں۔
 آلو میں پایا جانے والااینزائم ڈارک سرکل کے لیے بہت مفید ہے، آلو کو آنکھوں کے نیچے ہلکے ہاتھوں سے ملیں، سرکل دور ہوجائیں گے۔
 ککڑی ميں پائے جانے والے عناصر کیلشیم، فاسورس، آئرن، میگنیشیم، وٹامن سی اور وٹامن ای ڈارک سرکل کو دور کر ديتے ہیں۔ ککڑی کا رس اور عرق گلاب ملا کر روئی کی مدد سے ڈارک سرکل پر لگانا بہت مفید ہے۔
پودینے کے پتوں کو باریک پیس کر اس کا پیسٹ ڈارک سرکل پر لگائیں پھر دیکھیں پودینے کا کمال۔
ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں دو بوند لیموں کے عرق کی ملا کر ڈارک سرکل پر لگائیں ، حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔
بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر اسے پیس لیں ، پھر اس کا پیسٹ آنکھوں کے نیچے ڈارک سرکل پر لگائیں ، سرکل دور ہوجائیں گے۔




No comments:

Post a Comment