اچھی صحت کا نسخہ
حجاج بن یوسف کے دور میں دنیا کا ایک نامور معالج گزراہے شیب بن زید حجاج نےاس سے اچھی صحت کا نسخہ لکھوالیا۔
یہ نسخہ اس کی پوری طبی زندگی کا نچوڑتھا،معالج نے حجاج کو بتایا گوشت صرف جوان جانور کا کھاو خواہ دس دن کے بھوکے ہی
کیوں نہ ہو۔
جب دوپہر کا کھاناکھاو تھوڑی دیر سو جاو شام کا کھانا کھا کر تھوڑی دیر پیدل چلوخواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے
پیٹ کی پہلی غذا جب تک ہضم نہ ہو جائے دوسرا کھانا نہ کھاو خواہ تمہیں تین دن لگ جائیں ۔
جب تک واش روم (بیت الخلاء )نہ جالو سونے کےلیے بستر پر نہ جاو خواہ تمہیں ساری رات کیوں نہ جاگنا پڑے
پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاو موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دو خواہ تمہارے لیےکھانے کےلیے کوئی اور چیز دستیاب نہ ہو۔
اور کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ہے تم زہر پی لو ورنہ کھانا ہی نہ کھاو
No comments:
Post a Comment